Heart touching poetry about Bewafa in Urdu
بےوفا شاعری
روز سوچتا ہوں کہ آج محبت کی خوشیوں کے بارے میں کچھ لکھوں روز خود سے کہتا ہوں کہ آج محبت کے پیار بھرے
لمحوں کے بارے میں شاعری شئیر کروں۔ پھر اپنے دل کے اندر جھانک کر دیکھتا ہوں تو مجھے کہیں بھی خوشی نام کا لفظ نہیں ملتا۔
میرے دل میں درد بھرے لفظوں کا انبار لگا ہوا ہے اس لیے کچھ خوشی لائق لکھنے کا دل ہی نہیں کرتا۔ ویسےآج ہم کس بارے میں لکھنے والے ہیں؟ پھر وہی درد بھری باتیں پھر وہی شکوہ جدائی کا، ایک نئے طرز کا ظلم ایک نئی طرز کی بے وفائی، ہاں! بےوفائی سے یاد آیا آج ہم بیوفائی پر ہی تو لکھنے والے تھے۔ ویسے بےوفائی کے نام سے آپ کو پتہ چل گیا ہوگا کہ بےوفائی کتنی اذیت ناک ہوتی ہے۔
if you love this sad urdu poetry about Bewafa then share with your friends.
میں آج جو کچھ لکھ رہا ہوں اپنے دل کو بہت بڑا کر کے لکھ رہا ہوں کیونکہ مجھ سے یہ سب لکھا نہیں جاتا اگر یہ میں کاغذ پہ لکھتا تو کاغذ پر نہیں لکھ سکتا تھا کیونکہ کاغذ آنسو سے خراب ہو جاتا ہے
محبت کی تاریخ میں میں بیوفائی ہی سب سے اذیت ناک سزا ہوتی ہے کیونکہ یہ آپ کو دنیا والوں سے نہیں ملتی یہ آپ کو اس شخص سے ملتی ہیں جس پر آپ اپنی جان چھڑکتے ہے جس کے لئے آپ ہر کسی سے لڑتے ہیں جھگڑتے ہیں اس کے ہر ایک اشارے پر آپ لبیک کہتے ہیں۔
اسے ایک نظر دیکھنے کے لیے آپ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر اس کی ہر خواہش پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس کے مذاق میں بھی ناراض ہونے سے آپ کے جان پر آ جاتی ہے پھرآپ پاگلوں کی طرح اسے منانے کی کوشش کرتے ہیں۔
پھر ایک دن آتا ہے کہ وہ آپ کو کہتی ہے کہ آپ کون ہے؟ میرے کیا لگتے ہیں؟ کیا کام ہے مجھ سے؟، بس یہی بےوفائی ہوتی ہیں، پھر اُن سوالات کے جوابات آپ کے پاس نہیں ہوتے، آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ میری زندگی ہے آپ کے لیے تو میں دنیا سے لڑ رہا ہوں، میں نے اپنی جان آپ کے ہتھیلی پر رکھی تھی۔
![]() |
Sad bewafa poetry in urdu |
پھر آپ کی زندگی میں ایک نیا موڑ آ جاتا ہے پر ایک نیا سفر شروع ہوجاتا ہے جسے ہم تنہائی کہتے ہیں
جس میں آپ کا دل کسی بھی چیز میں نہیں لگتا آپ کو محبت سے نفرت سی ہو جاتی ہیں۔
پھر ہم شاعری لکھنا شروع کر دیتے ہیں، کبھی اُن سے شکوہ کبھی خود سے شکوہ کبھی راتوں کو جاگ کر ان کی تصویر کو دیکھتے رہے آنسو بہاتے رہے کبھی اُسکی تصویر کو غصے سے جلاتے رہے بس یہی سفر ہوتا ہے، یہی زندگی بن جاتی ہے۔
بس اور مجھ سے لکھا نہیں جاتا اور مجھ میں طاقت نہیں درد لکھنے کی ۔ اب ہم کچھ بے وفائی کے بارے میں کچھ شاعری آپ سے شئیر کرنے جا رہے ہیں اگر آپ کے ساتھ بھی بے وفائی ہوئی ہے تو آپ کو یہ شاعری بہت ہی پسند آئے گی اور اپنی قیمتی رائے ہمیں کمنٹس میں ضرور بتائیں۔
Very Sad Urdu Poetry about Broken Love
بےوفا وقت تھا تم تھے یا مقدر میرا
بات اتنی ہے کہ انجام جدائی نکلا
💘💘💘
ﺳﻨﻮﺍﮎ ﺑﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮﻧﯽ ﮨﮯ ﺗﻢ ﺳﮯ
ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﺑﺎﺭ ﺑﮯ ﻭﻓﺎﺋﯽ ﮨﻢ ﮐﺮﯾﮟ گے
💘💘💘
بڑا شوق ہے نا تجھ کو باتیں کرنے کا
آ بیٹھ بتا کس موڑ پے وفا کی تونے
💘💘💘
اتنی جلدی چھوڑ کر چل دئیے صاحب
ابھی ہم اجڑے ہیں مرے تو نہیں
💘💘💘
کوئی مجبوری ہوں گی جو وفا کر نہیں پایا
میرے محبوب کو شامل نہ کرو بے وفاؤں میں
💘💘💘
یونہی موسم کی ادا دیکھ کر یاد آیا
کس طرح جلد بدل جاتے ہیں انساں
💘💘💘
نہ سوچ کے تیری یاد میں ہم تڑپ رہے ہیں
تیری بےوفائی ہمیں لوگوں سے آشنا کر دے
💘💘💘
محبت وفا دار کی دا ستان ہو تی ہے
اور بے وفا کی زندگی کا ایک واقعہ!
💘💘💘
احسان ویسے بھی تیرے کم نہ تھے
بہر حال یوں بدلنے کا شکریہ
💘💘💘
وفا کا نام نہ لو وفا اب دل دکھاتی ھے
وفا کا نام لینے سے پھر ایک بے وفا یاد آتی ھے
💘💘💘
اب میرے نام سے بهى گریزاں ہے
کل تک جو جان دینے کی بات کرتا تھا
💘💘💘
اگر سلیقے سے توڑتے تم مجھے
میرے ٹکڑے بھی تیرے کام آتے
💘💘💘
دل دھوکے میں ہے
اور دھوکے باز دل میں
💘💘💘
میرا ساتھ اس نے تب چھوڑا
میرا ساتھ اس نے تب چھوڑا
جب اس کے سوا میرا کوئی نہیں تھا
💘💘💘
ہم بھی مشہور ہوے بعد ترے
تم بھی گمنام تھے ہم سے پہلے
💘💘💘
اسے کہنا اپنے لیے دعاۓ خیر کرایا کرے
کہیں میری سسکیاں اسے برباد نہ کر دیں
💘💘💘
ایسے بھولیں گے تمہیں
جیسے تم تھے ہی نہیں
💘💘💘
کاش تجھے میری ضرورت ہو میری طرح
اور میں نظر انداز کروں تجھے تیری طرح
💘💘💘
اب تو خوابوں میں بھی نہیں ملتے وہ
میرے یار کے غرور بہت عروج پر ہیں
💘💘💘
خدا کرے تو میری یاد میں خاک چھانے
خدا کرے تجھے میں خاک میں بھی نہ ملوں
💔😢😢😢😢💔
0 Comments