Judai Urdu Poetry
Today We Will Post Sad Judai Urdu Poetry 2 line.
ہم نے بچپن سے جتنی بھیLove Stories سنیں ہے سب کا انجام آخر کار جدائی ہی ہوتا ہے اسی لئے تو وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں جیسے کہ لیلیٰ مجنوں ھیررانجھا اور بھی بہت ساری داستانوں میں عشق کا انجام Judai ہی ہوا ہیں۔![]() |
Sad Urdu Poetry |
کہتے ہیں کہ محبت میں جب جدائی ہو جائیں پھر عاشق معشوق کو ایک نظر دیکھنے کے لئے بے قرار ہوتا ہے اور اس کی یاد میں دن رات تڑپتا رہتا ہے اس بے قراری اور تڑپنے کا نام ہی تو عشق ہے اسی لئے تو کہتے ہیں کہ:
کچھ نظر آتا نہیں اس کے تصور کے سوا
حسرت دیدار نے آنکھوں کو اندھا کر دیا
جب عشق پروان چڑھتا ہے تو دل تڑپ تڑپ کر بولنے لگتا ہے اور اس بولنے کو شاعری کہتے ہیں، شاعری صرف ہم آواز لفظوں کو جوڑنے کا نام نہیں، بلکہ عاشق کا دل چیخ چیخ کر اپنے اوپر ہونے والے ظلم و ستم اور اور بے بسی کا اظہار کرتا ہے ۔
کبھی محبوب سے شکایت کرتا ہے اور کبھی محبوب سے بغاوت کرنے پر اتر آتا ہے اس کا دل کچھ عجیب سی کیفیت سے دوچار ہوتا ہے کچھ اپنی غلطیوں کا اقرار کرتا ہے اور کچھ محبوب کی بے رخی کا شکوہ کرتا ہے اور اسے منانے کی دلیلیں بھی پیش کرتا رہتا ہے۔
ہم یہاں پر عشقیہ شاعری کی بات کر رہے ہیں تو اس حوالے سے ہم نے judai کے بارے میں بہترین شاعری کا انتخاب کیا ہے.یہ Urdu shayari بہت ہی غمگین ہے اور ہرے زخموں پر مزید نمک لگانے کے لیے کافی ہے ہم اُمید کرتے ہیں کہ آپ کو یہ Poetry Collection بہت ہی اچھی لگے گی۔
Sad urdu poetry about judai
جاتی ہوئے وہ زندگی کیسی الجھا گئی
تنہا کر کے وہ مجھے جلنا سیکھا گئی
آنکھوں کی نیند لے گئی دل کا قرار بھی
دل پہ میرے تمناؤں کی وہ گھر بنا گئی.
💔💔💔
ہمیشہ کے لیے بچھڑا ہے کوئی
جدائی گونجتی ہے جسم و جاں میں
💔💔💔
کاٹی نہ گئی مجھ سے ہجر کی یہ رات
پھر یوں ہوا کہ زہر پینا پڑا مجھے
💔💔💔
جس کی ہی تھی طلب
ان سے ہی رہی دوریاں بہت
💔💔💔
وہ بچھڑا تو کبھی صبح نہ ہوئی
رات ہی ہوتی گئی ہر رات کے بعد
💔💔💔
بچھڑوں گا کچھ اسطرح تم سے
قبریں کھودتی رہ جاؤ گی میرے ہم ناموں کی
💔💔💔
نہیں مرتا کوئی جدائی سے
خدا کسی کو مگر کسی سے جدا نہ کرے
💔💔💔
دل عشق میں کم ڈوب پیارے
عشق میں جدائی زیادہ ہے ملنا کم
💔💔💔
کیسے ہوتے ہیں بچھڑنے والے
ہم یہ سوچیں بھی تو ڈر جاتے ہیں
💔💔💔
وہ ہے جان اب ہر ایک محفل کی
ہم بھی اب گھر سے کم نکلتے ہیں
💌💌💌
کچھ عاشق حضرات اپنی شاعری کو شاعری نہیں مانتے بلکہ وہ اسے اپنے عشق کی ایک زبان مانتے ہیں وہ شاعری کو کوئی ہنر نہیں مانتے۔یہ بات بالکل صحیح ہے کیونکہ شاعری کوئی ہنر نہیں بلکہ عشق کے جذبات سے بنی ایک زبان ہے۔
💌💌💌
بہت دل کرتا ہے ہنسنے کو،
مگر رلا دیتی ہے کمی آپکی
💔💔💔
نہ ہاتھ تھام سکے نہ پا سکے دامن
بہت قریب سے اٹھ کر بچھڑ گیا کوئی
💔💔💔
فاصلوں کو ہی جدائی نہ سمجھ لینا تم،
تھام کر ہاتھ یہاں لوگ جدا بیٹھے ہیں۔۔
💔💔💔
اک روز کا صدمہ ہو تو رو لیں اے دل
ہم کو ہر روز کے صدمات نے رونے نہ دیا
💔💔💔
بچھڑ کے یاد نہیں کتنے ماہ و سال ہوئے
سیاہ لے کے چلے تھے، سفید بال ہوئے
💔💔💔
دُور رہ کر بھی سدا رہتی ہیں
مُجھ کو تھامے ہُوئے باہیں اُس کی
💔💔💔
💔💔💔
اگر آپ کو یہ urdu shayari اچھی لگی تو اس پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شئیر کریں اور ہمارے اس بلاگ کو وزٹ کرتے ہیں۔ کیونکہ ہم روز اس طرح کی poetry پوسٹ کرتے رہتے ہیں ۔
0 Comments