Barish Poetry بارش شاعری
السلام علیکم دوستوں، با رش کا، زمانہ اوّل سے انسانی زندگی میں ایک اہم کردار ہے۔ چاہے وہ بچپن کے کاغذ کی کشتی سے لے کر جوانی کے بھڑکتی ہوئی محبت اور جدائی سے گزرتے ہوئے بڑھاپے میں پرانی حسین اور دل فریب یادیں ہوں۔ اسی لیے تو کہتے ہیں کہ:
جسے بارش کے پانی میں بہا کر مسکراتے تھے
مجھے کاغذ کی وہ کشتی ذرا پھر سے بنا دینا
If you like this urdu poetry about rain then share with your friends- thank you.
بارش اگر عاشق اور معشوق کے ملاقات کے وقت ہو، تو یہ ایک حسین موسم بننے کا سبب بن جاتا ہے۔ لیکن اگر عشق کے جدائی کے وقت ہو جائے تو یہ جدائی کے درد کو دوبالا کرنے کا سبب بنتا ہے
تو آج ہم نے عاشقوں کے مزاج کو سمجھتے ہوئے بارش کے بارے میں کچھ زبردست اشعار کا انتخاب کیا ہے امید ہے آپ کو بہت ہی پسند آئیں گے۔
Urdu shayari on barish
ٹپک پڑتے ہیں آنسو جب تمہاری یاد آتی ہے
یہ وہ برسات ہے جس کا کوئی موسم نہیں ہوتا
☔☔☔
بدلتے موسم پے اپنی امید نہ رکھو دوست
دن بارشوں کے بڑے مختصر ہوا کرتے ہیں
☔☔☔
پھر پلٹ آئیں ہیں بارش کے سہانی راتیں
پھر تیری یاد میں جلنے کے زمانے آئے ہیں
☔☔☔
ان بارش کی بوندوں میں نہ جانے کس کے آنسو ہیں
صدیوں پہلے شاید کوئی صدیوں بیٹھ کے رویا تھا
☔☔☔
اب تو بارش میں بھی اس کو میری یاد نہیں آتی
وہ جو بادل کے گرجنے سے لپٹ جاتا تھا مجھ سے
☔☔☔
در و دیوار پہ شکلیں سی بنانے آئی
پھر یہ بارش میری تنہائی چرانے آئی
💑
💑
بے گھر میں ہوا جب سے تو آرام ہے مجھ کو
برسات میں چھت گرنے کا اب ڈر نہیں رہتا
☔☔☔
بہت ہی ٹوٹ کے تم یاد مجھ کو آئے ہو
اگرچہ سردیوں کے پہلی پہلی بارش ہے
☔☔☔
کتنی چاہت سے لکھا تھا تمہارا نام دیواروں پہ
زیدآج بارش نے اسے چوم چوم کے مٹا دیا
☔☔☔
رو رہا تھا میں کسی جلتی ہوئی خواہش کے ساتھ
خیرمقدم کرنے آئی دھوپ بھی بارش کے ساتھ
☔☔☔
برس کچھ اور اے آوارہ بادل
کہ دل کا شہر پیاسا رہ گیا ہے
☔☔☔
ہمارے شہر آجاؤ صدا برسات رہتی ہے
کبھی بادل برستے ہیں کبھی آنکھیں برستی ہیں
☔☔☔
بارش کی طرح تجھ پہ برستی رہیں خوشیاں
ہر بوند تیرے دل سے ہر غم کو مٹا دے
☔☔☔
اتنے سلیقے سے یاد آتے ہو تم
جیسے بارِش ہو وقفے وقفے سے
☔☔☔
ایک تم کو ہی لوٹ کے آنے کی فرصت نہیں ملی
لوٹ آئی ہے دیکھو بارش پھر سے یہاں وہاں.
🌧🌧🌧
مجھ سے پوچھو تو میں Barish کو بہت انجوائے کرتا ہوں خاص کر جب بارش کا موسم ہو اور ساتھ میں وہ ہو۔۔۔۔۔ میں اُس کی بات نہیں کر رہا بلکہ چائے کی بات کر رہا ہوں😂۔
جی ہاں جب بارش کا موسم ہو اور ہاتھ میں چائے کا پیالا ہو تو بارش کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے اور ساتھ میں محبوب کو یاد کرنے کا ایک بہانہ مل جاتا ہے یہ بات اہل ذوق ہی سمجھ سکتے ہیں
⛈⛈⛈
وقت کی کڑوی باتیں چپ چاپ سہتا ہوگا
اب بھی بھیگی بارش میں وہ بن کے چتری چلتا ہوگا.
☔☔☔
بارش کی تیز بوندوں نے جب دستک دی دروازے پر
محسوس ہوا تم آئے ہو انداز تمہارے جیسا تھا.
☔☔☔
ہوا کے ہلکے جھونکے کی جب آہٹ ہوئی کھڑکی پر
محسوس ہوا تم آئے ہو انداز تمہارے جیسا تھا.
☔☔☔
کیا روگ دی گئی ہے یہ نئے موسم کی بارش
مجھے یاد آرہے ہیں مجھے بھول جانے والے
☔☔☔
بہت ہی ٹوٹ کے تم یاد بہت مجھ کو آئے ہو
اگرچہ سردیوں کی پہلی پہلی بارش ہے
☔☔☔
☔☔☔
آج بارش نے برس کے مجھے بہت سے دلاسے دیے
برسوں سے کھوئے ہوئے مجھے میرے خاصے دیے
☔☔☔
موسم کو بھی میری خبر ہو شائد
میری طرح وہ بھی آج ٹوٹ کے برسا
☔☔☔
بارش کی بوندیں ہی اسے میری یاد دلادیں
بارش میں کبھی ہم بھی ساتھ چلے تھے
☔☔☔
یہ بارِش کا موسم بھی بہت ہی عجیب ہوتا ہے
اکثر کوئی یاد آتا ہے جو دل کے قریب ہوتا ہے
☔☔☔
غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیں
تو نے مجھے کھو دیا میں نے تجھے کھویا نہیں.
☔☔☔
ایک رات ہوئی برسات بہت
کوئی تڑپا ساری رات بہت.
☔☔☔
بارش شراب عرش ہے یہ سوچ کر عدم
بارش کے سب حروف کو الٹا کے پی گیا.
![]() |
barish sharab e arsh hai |
واہ واہ کیا بات ہے اس Shayari کا تو جواب ہی نہی بہت ہی کمال کی لکھی ہے، مجھے سب سے زیادہ barish کے بارے میں یہ Poetry بہت پسند ہے۔
☔☔☔
اے بارش!!! برس،برس اور برس
آج تو اسکی یادوں کو بہا لے جا.
☔☔☔
پہلے بارش ہوتی تھی تو یاد آتے تھے
اب جب یاد آتے ہو تو بارش ہوتی ہے.
☔☔☔
جو منہ کو آرہی تھی اب لپٹی ہے پاؤں سے
بارش کے بعد مٹی کی فطرت ہی بدل گئی.
☔☔☔
بند کرکے کے صاف شیشوں پر
عکس ترا بنا گئی بارش.
🌈🌈🌈
تو جناب آپ نے ساری Poetry پڑھ لی اور کچھ لوگوں کے آنسو بھی نکلے ہوں گے اور کچھ ایسے بھی ہونگے جنہوں نے کچھ اشعار کاپی بھی کرلیے ہوں گے😎 خیر یہ تو ہوئی سب کی بات، اب آپس کی بات کرتے ہیں تو جناب اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ آپ کے دوست اس پوسٹ تک جا پہنچے تاکہ کچھ ان کا اور کچھ میرا بھلا ہو جائے۔
1 Comments
Barish Shayari Barish poetry in urdu بارش شاعری کمال تھی سکون آ گیا
ReplyDelete