شاعری کا نوخیز پھول ۔ فاخرہ بتولؔ
Today We Will Share the Fakhira Batool Very Sad Poetry in Urdu۔ First we talk about Fakhira Batool and then We will share 25 beautiful 2 line shayari in urdu.
فاخرہ بتولؔ
یہ ضروری نہیں کہ ہر شاعر غالبؔ (Ghalib) اور اقبالؔ (Iqbal) بن سکے لیکن فیضؔ (Faiz) اور فرازؔ (Faraz) تو سامنے آ ہی جاتے ہیں ہر شاعرہ زہرہ نگاہ اور ادا جعفری سے بڑی شاعرہ نہ بن سکے تو پروین شاکرؔ (Parveen shakir) اور شاہدہ حسن کا مقام تو نظر میں رکھا جاسکتا ہے اسی طرح زہرہ نگاہ سے شبنم شکیل اور فاخرہ بتولؔ تک سب ہی ایک اعلی مقام میں برابر ہے کہ انہیں تخلیق کار شاعرات ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
فاخرہ کے اشعار (Shayari) اس ہنر سے مالامال ہے بے ساختگی ان کے کلام کا خاصہ ہے وہ خیال کو علامتوں میں الجھانے اور جذبے کو بوجھل لفظوں میں چھپانے کی بجائے واضح اظہار کو اہمیت دیتی ہے اور فطری تخلیقی روح کے ساتھ شعر کہتی ہے روایت کے اندر رہتے ہوئے نیا شعر تخلیق کرنا مشکل کام ہے اور یہ مشکل کام وہ بڑی سہولت سے کردیتی ہے ۔
ہمارے آج کے معاشرے میں لوگ جس جذباتی گھٹن اور ذہنی تناؤ کا شکار ہے ان میں فاخرہ بتولؔ کی شاعری امید اور حوصلہ کے رنگ لے، ہلکی سی اداسی کے ساتھ ایک کیف آور فضا پیدا کرتی محسوس ہوتی ہے اور مجھے امید ہے کہ فاخرہ کے یہ اشعار، شاعری سے دلچسپی رکھنے والوں کی خصوصی توجہ حاصل کرے گے۔
2 line shayari in urdu by Fakhira Batool
تعلق جوڑنا اچھا ہے کتنا
تعلق توڑنا کتنا برا ہے
💔💔💔
خود کو ہم راز دل سنا ڈالیں
کیا خبر راز داں ملے نہ ملے
💔💔💔
بے وفائی کا اب گلہ کیسا
آپ پہلے بھی کب ہمارے تھے
💔💔💔
دل گنوا بیٹھتے ہیں آخر کار
ہر کسی سے جو دل لگاتے ہیں
💔💔💔
میری چاہت کا سر عام تو چرچا نہ کرو
کم تو پہلے بھی نہیں اور تو رسوا نہ کرو
💔💔💔
مت جدا کرنا اس کو آنکھوں سے
خواب پھر دھواں ملے نہ ملے
💔💔💔
جب وہ آیا تو کوئی در کوئی کھڑکی نہ کلی
اس نے آنے میں بہت دیر لگا دی ہوگی
💔💔💔
یہ زخمِ دل ہرے ہونے لگے ہیں
بہاروں سے کہو اب لوٹ جائیں
💔💔💔
پہلے نم ہوتی ہے پلکیں پل پل
بعد میں زخم بھرا کرتے ہیں
💔💔💔
زمانے بھر کی تم سے گفتگو کی
جو کرنی تھی ابھی وہ آن کہی ہے
💔💔💔
اپنی آنکھوں کو بچائے رکھنا
خواب الزام بھی ہو جاتے ہیں
💔💔💔
ڈھونڈنے کوئی جو آتا ایک بار
راستہ خود میرا در ہو جاتا
💔💔💔
وہ محبت سے بچا لیتے ہیں دامن اکثر
خوف کھاتے ہیں جو اس راہ کی رُسوائی سے
💔💔💔
لوگ چشمہ جسے کہتے ہیں ذرا غور کریں
کوئی کُہسار کسی یاد میں رویا ہوگا
💔💔💔
اس لئے ہم فریب کھا بیٹھے
آزمُودہ کو آزمایا تھا !
💔💔💔
کس کو پیارا نہیں جیون لیکن
آپ کہتے ہیں تو مر جاتے ہیں
💔💔💔
خزاں کا کوئی بھی اب کے خدشہ نہیں ہے باقی
کہ ہم نے رشکِ بہار پہلے ہی کو دیا ہے
💔💔💔
ان کے دل میں ہم ہی ہم ہیں ن
ظروں سے وہ لاکھ گرائیں
💔💔💔
بنا دے شاعر جو آدمی کو
وہ چوٹ تم بھی تو کھا کے دیکھو
💔💔💔
چمن سارا خزانے پھونک ڈالا
یہ زخمِ دل مگر اب بھی ہرے ہیں
💔💔💔
اس نے جو چاہا تھا سب کچھ کہہ گیا
جو مجھے کہنا تھا دل میں رہ گیا
💔💔💔
روز یوں خود کو آزماتے ہیں
چوٹ کھا کر جو مسکراتے ہیں
💔💔💔
بھیڑ میں تنہا سوچتی ہوں
کون اپنا، بیگانے کون
💔💔💔
مت پوچھو کس حال میں ہیں
شاید اندھے جال میں ہیں
💔💔💔
اقرار کر گیا کبھی انکار کر گیا
ہر بار اک عذاب سے دوچار کر گیا
💓💓💓
تو دوستوں ہمیں امید ہیں آپ کو یہ اردو شاعری بہت پسند آئی ہوگی مذید Best Urdu Poetry کے لیے ہمارے بلاگ پر آتے رہے۔
0 Comments