آج کی Shayre بہت ہی کمال کی ہے۔
اسلام علیکم دوستوں، تو آج سے ہم دو لائنوں والی یعنی (Sad poetry in urdu 2 lines) شاعری پوسٹ کرنے کا کا باقاعدہ آغاز کر رہے ہیں تو سب سے پہلے ہم نے top 10 میں دس دردِ دل اشعار چنے ہیں۔
جن لوگوں کے ساتھ محبت میں بے وفائی ہوئی ہے یا پھر وہ لوگ جو جدائی کا غم برداشت کر رہے ہیں ان لوگوں کے لیے یہ اشعار دردِ محبت کو زیادہ کرنے کا سبب بن سکتے ہیں کیونکہ اس میں بہت سے Sad اشعار بھی ہیں۔
ویسے بھی دنیا میں صرف عشق کا غم ہے جو درد بھی دیتا ہے اور مزہ بھی دیتا ہے اور یہ بات صرف اور صرف عشق کرنے لوگ والے ہی جانتے ہیں ۔
آج کی پوسٹ میں سب سے پہلے دو اشعار پروین شاکرؔ صاحبہ (Parveen shakir) کے ہیں
ایسی خبر جس نے کروڑوں دلوں پر بجلی گرا دی اور موت نے ایک اچھی شاعرہ کو ایسی مسافت پر بھیج دیا جہاں سے کوئی واپس نہیں آسکتا ۔
موت کا ذائقہ لکھنے کے لیے
چند لمحوں کو ذرا مر دیکھو
باقی اشعار(Poetry) بھی کافی مشہور شعراء صاحبان کے ہیں جیسے احمد فرازؔ، جونؔ ایلیا اور ناصرؔ کاظمی وغیرہ ۔۔
ہمارے لیے ہر ادبی شاعر قابلِ قدر اور محترم ہے اس لئے ان اشعار کے علاوہ اور بھی بہت سے بہترین اشعار ہے جو ہم آگے آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کرینگے ۔
(Poetry #1 by Parveen Shakir)
چلنے کا حوصلہ نہیں رُکنا محال کر دیا
عشق کے اس سفر نے تو مجھ کو نڈھال کر دیا
پروین شاکر
💗💗💗
(#2 by Parveen Shakir)
اپنے قاتل کی ذہانت سے پریشان ہوں میں
روز ایک موت نئے طرز کی ایجاد کرے
پروین شاکرؔ
💗💗💗
(#3 by John Elia)
اِک دل ہے جو ہر لمحہ جلانے کے لئے ہے
جو کچھ ہے یہاں آگ لگانے کے لئے ہے
جونؔ ایلیا
💗💗💗
( #4 by Nasir Kazmi)
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
وہ تیری یاد تھی اب یاد آیا
ناصر کاضمیؔ
💗💗💗
💗💗💗
(#5 by Said Aqil Shah)
روز ترکیب بناتا ہوں اسے پانے کی
روز بے کار میرے ہنر جاتے ہیں
سید عقیلؔ شاہ
💗💗💗
( #6 by Khalid Kifayat)
نہ کوئی مجھ میں نہ ہی میں کسی کے دل میں رہا
میں شہر میں تھا مگر ٹوٹتے مکاں کی طرح
خالدؔ کفایت
💗💗💗
( #7 by Qateel Shifai)
تیرے حوالے میں نہیں کرت ا اس لئے دل اپنا
تجھے کھلونے توڑنے کی عادت سی ہے بچپن سے
قتیلؔ شفائی
💗💗💗
( #8 by Ahmad Faraz)
آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا
وقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا
احمد فرازؔ
💗💗💗
(#9 by Ahmad Faraz)
کونسا نام تجھے دوں میرے ظالم محبوب
تو ہی قاتل ہے میرا تو ہی مسیحا ہے میرا
احمد فرازؔ
💗💗💗
💗💗💗
( #10 by Hasrat Mohani)
تیری محفل سے اٹھاتا غیر مجھ کو کیا مجال
دیکھتا تھا میں کہ تو نے بھی اشارہ دیا
حسرتؔ موہانی
💟💟💟
💟💟💟
آخری الفاظ:
تو پیارے دوستوں، آج کے لئے اتنا ہی کافی ہے تو آج کی شاعری آپ کو کیسےلگی Comments میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں- اور مذید Urdu Shayre اور Ghazal کے لئے ہمارے بلاگ کو Visit کرتے رہے کیونکہ ہم روز نئ نئ شاعری شیئر کرتے رہتے ہیں۔ شکریہ
0 Comments