دو لائن والی عشقیہ شاعری
اسلام علیکم، آج ہم ڈاکٹر علیم عثمانی صاحب کی کچھ Shayari پیش کر رہے ہیں ان کی شاعری دل کو چھو لینے والی ہے تو سب سے پہلے ہم ڈاکٹر علیم عثمانی صاحب کے بارے میں کچھ جان لیتے ہیں پھر ہم ان کی شاعری پیش کریں گے.
![]() |
Ansu Urdu Poetry for facebook |
Doctor Aleem Usmani
Today we will share the Doctor Aleem Usmani Urdu Poetry 2 line. So we hope you like this shayari post. Much of his poetry is about love. There is a lot of sadness in his poems.
ڈاکٹر محمد علیم عثمانی
ڈاکٹر محمد علیم عثمانی جو ادبی و شعری دنیا میں علیم عثمانی کے نام سے مشہور تھے نہ صرف نہایت تجربہ کار اور کامل طبیب، کامیاب ہومیو پیتھ حکیم بلکہ معروف ومقبول منجھے ہوئے شاعر تھے ان کی شخصیت باغ و بہار دل نواز طبیعت کھرا پن آواز اور اندازہ دلنواز تھا۔
آپ چاہے کسی بھی عمر میں ہو ہم یہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ ان کی شاعری سے بور نہیں ہونگے کیونکہ ڈاکٹر علیم عثمانی صاحب نے جوانی ہی سے شاعری لکھنے کا آغاز کیا تھا لہذا اس نے ہر عمر کے انسانوں کے مسائلِ عشق کو بڑی خوبصورتی سے قلمبند کیا ۔
![]() |
best urdu poetry images 2019 |
ان کی poetry عاشقوں کے دل کی ترجمانی کرتی ہے ویسے تو ان کی بہت ساری جتنی بھی شاعری ہے بہت ہی خوبصورت ہے سبھی اچھی ہے لیکن اس پوسٹ کےلیے ہم نے کچھ مزیدار اشعار چنے ہیں جو ہم آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں جو آپ کو بہت پسند آئے گے۔
Sad shayari of Doctor AleemUsmani
ملا ہے جو محبت میں حفاظت سے وہ غم رکھیو
ہنسی آئے تو ہنسیو خیر لیکن آنکھ نم رکھیو
💔💔💔
اس سے ملنے میں تھا میری نیک نامی کا سوال
دھیرے دھیرے آ رہی ہیں تہمتیں میری طرف
💔💔💔
ابھی تو تم کو تڑپنے کا تجربہ ہی نہیں
ابھی تو تم نے محبت نئی نئی کی ہے
💔💔💔
تیرِ نگاہ بھول کے جس کو لگا نہ ہو
زخموں پہ زخم کھائے مگر وہ مزا نہ ہو
💔💔💔
اس کی آنکھوں میں ہم ڈھونڈتے ہیں حیا
جس کے نزدیک سر کی ردا کچھ نہیں
💔💔💔
غضب کرتے ہو دیواروں کو سینے سے لگاتے ہو
اگر کل ان کو انداز بیاں آیا تو کیا ہوگا
💔💔💔
مجھ کو احساس کسی کا بھی لینا نہیں
میری مٹی میں خود میری تصویر ہے
💔💔💔
ہم کو خود اپنی خوبیاں اتنی پسند تھیں
ہم آئینے کو دیکھ کے قربان ہوگئے گئے
💔💔💔
محبت کے لہجے بدلنے لگے ہیں
میرے دوست کیا مجھ سے جلنے لگے ہیں
💔💔💔
ہم مطمئن ہیں آپ کا رخسار دیکھ کر
ہم کیا کریں گے چاند کو بیکار دیکھ کر
💔💔💔
ہم تو مجبور ہے اس پیار کی عادت سے علیم
ہم تو دشمن کو بھی پلکوں پہ بٹھا سکتے ہیں
💔💔💔
تیری گلیوں کے کیا چکر لگاتے
ہمیں خود کھو گئے اپنی گلی میں
💔💔💔
دریا کی حمایت میں جو قطرہ نہ رہے گا
یہ بات تو پھر طے ہے کہ دریا نہ رہے گا
💔💔💔
اب سوز محبت کا زمانہ یہ نہیں ہے
پچھتائیں گے جو شمع کے پروانے بنیں گے
💔💔💔
💔💔💔
کرنا نہیں ہے ہم کو کوئی اس پر تبصرہ
ہم جان اس پہ دے دیتے ہیں یہ جانتے ہیں ہم
💔💔💔
کچھ آپ بے نقاب ہیں کچھ بے حجاب ہم
جتنے خراب آپ ہیں اتنے خراب ہم
💔💔💔
تم کو میرے انداز وفا سے ہے شکایت
تم مجھ کو وفا کر کے دیکھا کیوں نہیں دیتے
💔💔💔
میں جس کے خنجر ابرو سے آس باندھےتھا
وہ میرے واسطے تلوار کی تلاش میں ہے
💘💘💘💘
آگر آپ کو یہ Urdu Poetry پسند آئی تو آپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں ۔
3 Comments
This comment has been removed by the author.
ReplyDeleteالاسلام علیکم جناب آپ کے اشعار بہترین انداز میں بیان کیا ہے آپ نے اس لیے آپ کی شاعری کو دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا ہوں
ReplyDeleteایک گزارش ہے آپ سے میں میا بلوک لکھنے لگا ہولیکن آپ کے جیسے فونٹ میں کیسے کروم پر انسٹا ہوتا ہے
ReplyDelete